چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ڈی جی پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر صاحب گل کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر صاحب گل نے عمران خان کے خلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔
پرنسپل پوسٹ گریجویٹ پیرا میڈیکل انسٹیٹیوٹ پشاور ڈاکٹر سعید کو ڈی جی پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی اضافی ذمہ داری تفویض کر دی گئی۔
گریڈ 20 کے ڈاکٹر صاحب گل کو ڈائریکٹوریٹ آف جنرل ہیلتھ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔
سابق ڈی جی پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر صاحب گل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف کوئی بھی پیغام یا مسیج نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میرے خلاف ہے، میں سرکاری ملازم ہوں تمام حقائق سے بخوبی علم ہے۔
ڈاکٹر صاحب گل نے کہا کہ محکمہ صحت نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے، برطرفی کے خلاف عدالت سے رجوع کروں گا۔