• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی کی درآمدات میں دوماہ کے دوران 42فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی) ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر42فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراگست تک کی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم109ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل پی جی کی درآمدپر77ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔اگست میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم 63ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی کے مقابلہ میں36فیصد اورگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 48 فیصد زیادہ ہے۔