اسلام آباد(اے پی پی)مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر30.6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم1.296 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30.6 فیصدکم ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات پر1.867ارب ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہواتھا۔اگست میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 668ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جوجولائی کے مقابلہ میں 6.5 فیصدزیادہ اور گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 32.1فیصدکم ہے، جولائی میں مشینری گروپ کی درآمدات پر628 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 985 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔