پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور سے ملاقات کی ہے۔
شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر امدادی کاموں میں سہولت فراہم کرنے پر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔
اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ہم مشترکہ قومی ذمہ داری کے طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خاندانوں کی بحالی کریں گے۔