وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر فلسطینی صدر اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان متاثرینِ سیلاب کی مدد کرنے پر فلسطینی صدر اور عوام کے لیے اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ’فلسطینیوں کے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے اپنی فوری مدد اور ریسکیو ٹیم بھیجنے کےاقدام سے بہت متاثر ہیں، یہ ہمارے ایک دوسرے کے لیے محبت اور بھائی چارے کے مضبوط بندھن کی عکاسی ہے‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ہم فلسطینیوں کے اس جذبے کو کبھی نہیں بھولیں گے‘۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ اس اقدام پر فلسطینی صدر محمود عباس کے مشکور ہیں۔