عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں۔
اداکارہ انجلینا جولی اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خصوصی سفیر ہیں۔
انجلینا جولی پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائےمہاجرین کی جانب سے جاری سرگرمیوں کاجائزہ لیں گی۔
اداکارہ سب سے پہلےصوبہ سندھ کے شہر دادو پہنچی ہیں اور وہاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں۔
انجیلناجولی کے اس دورے کا مقصد سیلاب متاثرین سےاظہار یکجہتی اور امدادی سرگرمیوں کومزید بہتر بنانا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے آخری بار پاکستان کا دورہ 2010ء میں کیا تھا، اس وقت بھی ملک کے کئی علاقوں کو سیلاب کی وجہ سے کافی جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔