• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پپیتے کے پتے فائدہ مند نہیں، ڈینگی کے مریض زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، وزیر صحت سندھ

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پیناچاہیے۔

کراچی سے جاری اپنے ویڈیو بیان میں صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پپیتے کے پتے ڈینگی کے مریضوں کے لیے فائدے مند نہیں۔ پپیتا ڈائریا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی خارج ہونے سے ڈینگی کا مزید اثر ہوسکتا ہے۔ بخار ہونے پر اسپرین کا استعمال نہ کریں۔ اسپرین خون پتلا کرتی ہے جس سے بلیڈنگ بھی ہوسکتی ہے، لہٰذا بخار میں صرف پیراسیٹامول استعمال کریں۔

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کا مزید کہنا تھا کہ پلیٹلیٹس کم ہو رہے ہوں تو اسپتال میں داخل ہوجائیں تاکہ مانیٹرنگ ہوسکے۔ بلیڈنگ ہونے یا بلیڈنگ کا خطرہ بڑھنے پر پلیٹلیٹس لگائے جاتے ہیں۔ ہر مریض کو پلیٹلیٹس نہیں لگتے، طبیعت انتہائی سنگین ہونے پر پلیٹلیٹس دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے ستمبر میں اب تک 3 ہزار 20 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ جبکہ ڈینگی کے اس سال اب تک 5 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

صحت سے مزید