نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق 2025 کی آخری قومی انسدادِ پولیو مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔
نیشنل ای او سی کے مطابق ملک بھر میں 15 سے 21 دسمبر تک جاری رہنے والی مہم میں 4 کروڑ 46 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کامیابی سے مکمل کی گئی۔
مہم کے دوران پنجاب میں تقریباً 2 کروڑ 29 لاکھ سندھ میں تقریباً 1 کروڑ 6 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق کے پی میں 71 لاکھ 57 ہزار سے زائد اور بلوچستان میں 25 لاکھ 83 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، جبکہ اسلام آباد میں 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
اس کے علاوہ جی بی میں تقریباً 2 لاکھ 74 ہزار جبکہ آزاد کشمیر میں 7 لاکھ 14 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔