• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ کاروباری گروپس نے بلوچستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

پانچ کاروباری گروپس نے بلوچستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔

یہ پیشرفت ماڑی منرلز اور گلوباکور منرلز کے درمیان جوائنٹ وینچر معاہدے کے بعد سامنے آئی۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت گلوباکور منرلز لمیٹڈ بلوچستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

معاہدے کے تحت چاغی میں سونا اور تانبے سمیت معدنیات کی تلاش میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

سابق وزیر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ معدنی ترقی کے آغاز سے ملک میں امن، ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید