• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظیم باکسر محمدعلی امریکا میں اسلام کی شناخت تھے،طاہر مجید

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے عظیم باکسر محمد علی  کی رحلت پردلی دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ عظیم باکسر محمدعلی  امریکا میں اسلام کی شناخت تھے‘ محمدعلی نے امریکا میں نسلی تعصب کے خلاف اور اسلام کے لیے عظیم خدمات انجام دی ہیں‘ ان کی رحلت سے امریکا سمیت دنیابھرکے مسلمان افسردہ ہیں یہی اسلامی رشتہ ہے جس میں دنیابھرکے مسلمان آپس میں جڑے ہوئے ہیں‘ عظیم باکسرنے صرف رِنگ ہی میں نہیں امریکا اورمغرب میں اسلام اور عالم اسلام کادفاع کیا اور اپنے مسلمان ہونے پر فخر کرتے رہے‘ ان کے قبول اسلام سے ہزاروں لوگوں نے اسلام قبول کیا‘ لاکھوں دین اسلام کی طرف متوجہ ہوئے اور امریکہ و یورپ میں مسلمانوں کومحمدعلی  کے اسلام قبول کرنے سے تقویت ملی‘ ان کی وفات سے ایک درخشاں باب کاخاتمہ ہوگیا ہے‘ عالم اسلام اس عظیم شخصیت کوان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کررہاہے‘ اللہ تعالیٰ محمد علی  کے درجات بلند فرمائے۔
تازہ ترین