گجرات (نمائندہ جنگ) صنعتکاروں کے ایف بی آر ٹیم پر حملہ کیس کی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی، ایف بی آر حکام کی جانب سے گجرات میں فرنیچر انڈسٹری پر چھاپہ کے دوران اہلکاروں سے مزاحمت کرنے، ٹیکس ریکارڈ جلانے کے مقدمہ کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی جس کے سرابراہ ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ امجد گجر، سی ٹی ڈی انسپکٹر خالد جہانگیر ہوں گے۔