عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن میں جانا ہے یا بند گلی میں، اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ ہر روز روپے کی قدر میں کمی، اجناس، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طاقتور بے قصور اور غریب قصور وار ٹھہرے ہیں، ہائی کورٹ نے پیناڈول دلائی اب آٹا بھی دلائے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں، موجودہ حکمران امریکا کے مہنگے ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے، وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جا سکتی ہیں۔
ان کایہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ الیکشن ہی ملکی استحکام کاواحد حل ہے۔