• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: خواجہ سراؤں پر فائرنگ کا ملزم گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور میں خواجہ سراؤں پر فائرنگ میں ملوث 1 ملزم اعجاز کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 11 ستمبر کو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر خواجہ سراؤں پر فائرنگ کی تھی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 4 خواجہ سراء اور ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔

زخمی خواجہ سراؤں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے تھے۔

تھانہ پہاڑی پورہ میں خواجہ سراؤں پر فائرنگ کا مقدمہ زخمی خواجہ سراء ڈولفن آیان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے تھے اور وہ آج ایک ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے، اس کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید