• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 خواجہ سرا زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے کبوتر چوک پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 خواجہ سرا زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی خواجہ سراؤں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔

پولیس نے تھانہ پہاڑی پورہ میں خواجہ سراؤں پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ زخمی خواجہ سرا ڈولفن آیان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید