• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریچا چڈھا اور علی فضل کا شادی کارڈ مداحوں کو حیران کرگیا

بالی ووڈ اسٹار ریچا چڈھا اور علی فضل کی شادی کے کارڈ نے ہر دیکھنے والے کو حیران کردیا۔

ریچا چڈھا اور علی فضل بالی ووڈ کی مقبول جوڑی ہیں، جو جلد ہی شادی کرنے جارہے ہیں، ان کے مداحوں کا اس دن کا بڑی بے صبری سے انتظار بھی ہے۔

دونوں اداکار جہاں اپنی فلموں کے کرداروں کے اچھوتے انتخاب کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے شادی کے کارڈ کے لیے بھی یہی انداز چنا ہے۔

علی فضل اور ریچا چڈھا نے شادی کا کارڈ تو تیار کروالیا ہے، جو بالکل 80 کی دہائی کے ماچس باکس سے مشابہ ہے، جسے دیکھنے والا ایک لمحے کےلیے حیرت کی دنیا میں چلا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق علی فضل اور ریچا چڈھا جو رواں برس اکتوبر میں شادی کرنے جارہے ہیں، یہ تقریب ممبئی میں ہوگی جبکہ شادی کا ریسپشن دہلی اور ممبئی میں دیا جائے گا۔

ان دونوں کی شادی کا کارڈ جو ماچس کی ڈبیہ سے مشابہ ہے پر کپل میچز لکھا ہے، تصویر میں لڑکا پینٹ کوٹ اور لڑکی ساڑھی زیب تن کیے ہوئے سائیکلوں پر سوار ہیں، تصویر کو غور سے دیکھنے پر علی فضل اور ریچا چڈھا دکھائی دیتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کے کارڈ کا نچلا حصہ دھندلا ہے، جس پر یقیناً شادی کی تاریخ یا مقام درج ہوگا، جسے فی الحال جوڑا منظر عام پر نہیں لانا چاہتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید