• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

راجو شری واستو کی موت کی وجہ کیا بنی؟ اس سے متعلق کامیڈین کے اہلِ خانہ کے بیانات سامنے آگئے۔ 

کامیڈین راجو شری واستو کی اہلیہ شیخا شری واستو کا کہنا ہے کہ وہ پرامید تھیں اور دعا کر رہی تھیں کہ راجو اس صورتحال سے نکل آئیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجو کی اہلیہ نے انہیں ’ایک حقیقی فائٹر‘ قرار دیا تھا۔ 

راجو کی موت کے بعد سے اب تک مداح ان کی موت کی وجہ کے بارے میں لاعلم تھے، تاہم ان کے بھتیجے کشال شری واستو نے اس پر لب کشائی کردی۔ 

کشال نے بتایا کہ راجو کو دوسری مرتبہ دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ جانبر نہیں ہو سکے۔ 

خیال رہے کہ راجو شری واستو کو 10 اگست کو جِم میں ورزش کے دوران سینے میں درد کی تکلیف کی شکایت پر نیو دہلی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

راجو شری واستو کو علاج کے دوران وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کیا گیا تھا جبکہ ڈاکٹرز ان کے دماغ کو پہلے ہی مردہ قرار دے چکے تھے۔

تاہم کشال شری واستو نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ہم ایک روز پہلے تک پرامید تھے کہ وہ ٹھیک ہوجائیں گے، کیونکہ وہ اپنی بیماری سے تقریباً دو ماہ سے لڑ رہے تھے۔ 

راجو شری واستو کے بھائی ڈیپو شری واستو کا کہنا تھا کہ مجھے بھائی سے متعلق صبح کال موصول ہوئی جس میں مجھے یہ بدقسمت خبر ملی کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ 

انہوں نے بھی کشال کے الفاظ سے اتفاق کیا کہ راجو 40 روز سے زائد دنوں سے اسپتال میں زندگی موت کی جنگ لڑ رہے تھے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید