• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے حقوق سے متعلق مغرب کے دُہرے معیار ہیں، ایرانی صدر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق سے متعلق مغرب کے دُہرے معیار ہیں۔ 

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امریکا آزاد ممالک کو برداشت نہیں کرسکتا، ایران دباؤ میں رکھنے والے تعلقات کو برداشت نہیں کرتا۔ 

انہوں نے کہا کہ ایرانی کمانڈر سلیمانی کے قتل سے متعلق تحقیقات ہونی چاہئیں۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی کمانڈر کے قتل میں ملوث افراد پر مقدمہ چلایا جائے۔

ابراہیم رئیسی نے کہا کہ جنرل سلیمانی کے قتل پر سابق امریکی صدر ٹرمپ قانون کا سامنا کریں۔

انہوں نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ قوتیں ایرانی جوہری پروگرام کو ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کا کبھی کوئی ارادہ نہیں رہا۔ 

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کے دفاعی نظریات میں جوہری ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ایرانی جوہری معاہدے کے فریقین اپنے وعدے پورے کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید