• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سیلابی صورتحال جنرل اسمبلی میں سرفہرست مسئلہ ہے، امریکی صحافی مائیکل کوگلمین

امریکی صحافی مائیکل کوگلمین نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی سیلابی ایمرجنسی کا نوٹس لے رہی ہے۔ 

 اپنے ایک بیان میں مائیکل کوگلمین نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب ایمرجنسی یو این جنرل اسمبلی میں سرفہرست مسئلہ ہے۔ فرانس نے مدد کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ عالمی سرکردہ رہنما اور مشہور شخصیات امداد فراہم اور بیداری پیدا کر رہے ہیں۔

امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ اس میں پاکستان کے لیے مواقع ہیں لیکن ملک شاید اتنا تقسیم ہوچکا ہے کہ اس سے فائدہ نہ اُٹھا سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید