کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان جونیئر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 6 اکتوبر سے شروع ہوگا، پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں گوجرانوالہ جائنٹس اور مردان واریئرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ ڈبل ہیڈر میں پہلا میچ ساڑھے 3 اور دوسرا میچ رات 8 بجے شروع ہوگا ۔ٹورنامنٹ کا فائنل 21اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔ہر ٹیم دوسری ٹیم کے خلاف سنگل لیگ کی بنیاد پر ایک ایک میچ کھیلے گی۔ 15روز کے دوران 19میچ کھیلے جائیں گے۔ آٹھ اکتوبر کو پہلا ڈبل ہیڈر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے لئے انگلینڈ کے دس کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ پی جے ایل کے فائنل سمیت تمام میچ 19 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا جونیئرلیگ کے حوالے سے کہنا تھا کہ سابق کپتان جاوید میانداد لیگ کے مینٹور کی حیثیت سے تمام ٹیموں کے مینٹورز کی سرپرستی کریں گے ۔