• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر آج پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس میں 307 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

اس بڑی کمی کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 620 پوائنٹس پر بند ہوا ہے، جبکہ انڈیکس 616 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 16 کروڑ 52 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 689 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید