• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلاد النبیؐ کی خوشی منانا باعث مسرت ہے، مقررین

ملتان (سٹاف رپورٹر) متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام جلوس ہائے میلاد کے مسائل کے حوالے سے اہل سنت تنظیمات کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم سید احمد مجتبیٰ گیلانی،ممبر صوبائی اسمبلی ندیم قریشی،صاحبزادہ معصوم حامد نقشبندی،پیر نوید فرید چشتی،پیرزادہ سید طلحہ حسین رضوی،خواجہ پیر شفیق اللہ البدری، مرزا ارشد القادری، ایوب مغل،ارشد صابر میو ایڈووکیٹ،رکن الدین حامدی،راؤ عارف رضوی،اللہ دتہ کاشف بوسن ایڈووکیٹ،مظہر جاوید سیال،راؤ عبدالقیوم شاہین،علامہ امیر اظہر سعیدی اورحافظ ظفر قریشی نے کہا ہے کہ  ماہ ربیع الاول کے پورے مہینے کو عید کی طرح مناتے ہیں، نبیؐ کی ولادت کی خوشی منانا عید سے زیادہ مسرت کا باعث ہے،ہر گلی اورمحلے میں میلاد کے جلوس نکالے جاتے ہیں مگر سرکاری انتظامیہ میلاد کے جلوسوں کے انتطامات پر  توجہ نہیں دیتی،اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ خصوصی اقدامات کرے،اس سال ماہ ربیع الاول میں نکلنے والے تمام جلوسوں کو عظمت اہل بیت و صحابہ سے منسوب کیا جائے گا۔آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر اعلامیہ میلاد کے نام سے متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد صابر میو کی جانب سے جلوس ہائے میلاد کے مسائل حل کرنے کیلئے مفت قانونی امداد کا اعلان کیا گیا۔
ملتان سے مزید