• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاداب خان کا انگلینڈ کے خلاف ٹیم کی فتح پر دلچسپ تبصرہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ شاداب خان نے انگلینڈ  کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کی فتح پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاداب خان نے کہا کہ باہر بیٹھ کر میچ دیکھنا زیادہ مشکل ہے، میرا دل بند ہوجاتا آج، کیا کمال میچ تھا۔

شاداب خان نے کہا کہ میچ میں آصف علی کے چھکے اور محمد حسین کا نئی گیند سے اسیپل، افتخار احمد کی آف اسپن بولنگ، محمد نواز کا جگرا، وسیم جونیئر کے اسپرٹ نے میچ میں جان ڈال دی۔

شاداب خان نے حارث رؤف کی شاندار بولنگ کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لو ہوگیا، یہ سب کچھ ٹیم کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا ہے، پاکستان زندہ باد۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید