• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آڈیو لیکس کا وقت اہم اور تشویشناک ہے، شیخ رشید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 12 گھنٹوں میں 3 آڈیو لیکس کا وقت اہم اور تشویشناک ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مفرور وزیرِ اعظم کے جہاز میں بھاگا اور 5 سال بعد وزیرِ اعظم کے ساتھ واپس آرہا ہے، یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیرِاعظم کی مبینہ طور پر کسی اعلیٰ سرکاری افسر سے گفتگو کے بعد حکومت میں شامل حکمراں اتحاد کے ر ہنمائوں کی گفتگو پر مشتمل مزید ’آڈیو کلپس‘ منظرعام پر آگئی ہیں اور یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بڑی تعداد میں ایسی مزید ’وڈیو کلپس‘ موجود اور برائے فروخت ہیں ۔

قومی خبریں سے مزید