• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا بدنام کرنیوالوں کو حدیث کے ذریعے پیغام

اسحاق ڈار—فائل فوٹو
اسحاق ڈار—فائل فوٹو 

مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے خود کو جھوٹے الزام لگا کر  بدنام کرنے والوں کو ایک حدیث شریف کے ذریعے پیغام دیا ہے۔

سابق وزیرِ خزانہ نے اپنے تصدیق شدہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ایک حدیث شیئر کی ہے جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ ’جو شخص کسی کو بدنام کرنے کے لیے اُس میں ایسی برائی بیان کرے جو اُس میں نہ ہو تو اللّٰہ تعالیٰ اُسے دوزخ کی آگ میں قید رکھیں گے، یہاں تک کہ وہ اس برائی کو ثابت کر دے (وہ ثابت نہیں کر سکے گا)‘۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار پاکستان آنے کے لیے اپنے صاحبزادے علی ڈار کے ہمراہ لوٹن ایئر پورٹ روانہ ہو گئے ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان جانے کا مشورہ دیا تھا حالانکہ اسحاق ڈار نے وطن واپسی کے لیے بدھ کی نشست بک کرائی تھی۔

دوسری جانب سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا وطن واپسی کے موقع پر کہنا تھا کہ جہاں سے سفر ختم ہوا، وہیں سے آغاز کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 4 سال سے جس بھنور سے گزرا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، اللّٰہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے، جس دفتر سے نکل کر اپنے میڈیکل کے لیے یہاں آیا تھا، آج اسی دفتر میں اللّٰہ تعالیٰ نے واپس بلوایا ہے۔

قومی خبریں سے مزید