• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی میں اولڈ سٹی ایریا کے مصروف ترین کاروباری علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر آئی ٹی کے کاروبار کے مرکز ٹیکنو سٹی میں آگ لگ گئی،  جس پر قابو پا لیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کی چھٹی منزل میں لگی آگ تقریباً بجھ چکی ہے، آگ پر قابو پانےکے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ چھٹی منزل پر کمپیوٹر کے ویئر ہاؤس میں لگی تھی۔

فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مختلف سینٹرز سے 6 فائر بریگیڈ اور فائر فائٹر روانہ کیے گئے تھے۔

آئی آئی چندریگر روڈ سے متصل حسرت موہانی روڈ سے گاڑیوں کی آمد و رفت بند کر دی گئی، جبکہ عمارت کو خالی کروالیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید