جنوبی بھارت کی ملیالم فلموں کے مشہور فلمساز اشوکن اتوار کی شب کوچین میں چل بسے۔ ان کی عمر 60 برس تھی اور وہ گزشتہ ایک ماہ سے متعدد بیماریوں سے نبرد آزما تھے۔
سینیئر فلمساز کا اصل نام رامن اشوک کمار تھا۔ انہیں ایک ماہ قبل کوچی کے ایک مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ گزشتہ روز چل بسے۔
ان کی موت کی تصدیق کیرالا میں قائم فلم ساز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹرز نے کیا۔ آنجہانی فلم ساز اپنے کامیڈی جینر میں کاموں کی وجہ سے مشہور تھے۔