توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سماعت آج ہوگی۔
الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف کیس کی سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چوہدری، اسد عمر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف دو، دو اور اسد عمر کے خلاف ایک کیس ہے۔
الیکشن کمیشن کو عمران خان کا جواب مقررہ وقت پر موصول نہیں ہوا تھا، الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اسد عمر کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔
فواد چوہدری اور اسد عمر نے جواب میں کہا تھا کیس الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، جواب میں کہا گیا تھا نوٹس نا قابل سماعت اور آئین سے متصادم ہے۔