• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہراسانی سب کیلئے ناقابل قبول ہے، عتیقہ اوڈھو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے مریم اورنگزیب کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی ہراسانی سب کیلئے ناقابل قبول ہے، یہ قومی مسائل کا حل نہیں۔

عتیقہ اوڈھو اپنے انسٹاگرام پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی حمایت میں سامنے آئیں اور لندن میں پیش آئے واقعے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ کسی کی سیاست سے متفق نہ ہوں لیکن اس نوعیت کی ہراسانی سب کیلئے ناقابل قبول ہے۔

عتیقہ  نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ایسا رویہ دنیا بھر میں پاکستان کا تاثر خراب کرتا ہے، وہ مسائل کے حل کے بجائے خود مسئلے کا حصہ بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں اور دوستوں سے گزارش کرتی ہوں کہ ایسے بچگانہ رویہ سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، آپ اپنے باوقار انداز (ووٹنگ) سے اپنے جذبات کا اظہار کریں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے گھیر لیا۔

وہ ماربل آرچ پر ایک کافی شاپ میں کافی لینے کے لیے رکی تھیں کہ اس دوران پی ٹی آئی کے مرد اور خواتین نے انہیں گھیرا اور اُن پر پاکستان کے عوام کا پیسہ لندن میں لٹانے کا الزام لگایا۔

پی ٹی آئی کی خواتین نے کافی شاپ میں کھڑی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پر غلیظ الزامات لگائے اور انہیں چور قرار دیا اور دعویٰ سے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام کا پیسہ لندن میں لٹا رہی ہیں۔

اس دوران احتجاج کرنے والے وفاقی وزیر اطلاعات کے ساتھ ساتھ بھی چلتے رہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید