• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں زیادتی کا شکار خاتون نے ملزم کو گھر میں ’لاک‘ کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں زیادتی کا شکار خاتون نے ملزم کو گھر میں لاک کر کے پولیس کو بلالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جسے گرفتار کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ ملزم ہرجیت یادیو کو ڈیڑھ ماہ سے جانتی تھی۔ملزم نشے کی حالت میں اس کے گھر میں داخل ہوا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 30 سالہ متاثرہ خاتون نے واقعے کے بعد ملزم کو گھر میں لاک کر کے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق خاتون کے بیان پر ملزم کے خلاف ریپ اور نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید