• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابراعظم کے والد بیٹے کے مداح کی خواہش پوری کریں گے

فوٹو بشکریہ سوشل انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ سوشل انسٹاگرام 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد کی جانب سے بیٹے کے ایک مداح کی خواہش پوری کرنے کی ہامی بھری گئی ہے۔

گزشتہ روز کپتان کے والد اعظم صدیقی نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر پاک انگلینڈ سیریز کے برابر ہونے کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا۔

اعظم صدیقی کا اپنے انسٹاگرام پر لکھنا تھا کہ پردیس سے دیس والوں کو سلام، میرے خیال میں آج پاکستانی کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ اُس کا آپس کا اتفاق، کچھ کر گزرنے کا جذبہ اور ایک دوسرے پر سب کا اعتماد اور عوام کی دعا اور پیار جیتا ہے، جو جیتا وہی سکندر، بہادروں نے بہادری سے میچ جیتا اور یہ بات ہماری بہادر قوم سے بہتر کون جان سکتا ہے، پاکستان زندہ باد۔

اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ایک خاتون کا درخواست کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ ’انکل میرا 6 سالہ بیٹا بابر سے ملنا چاہتا ہے، ہم کیسے پوری کریں اس کی خواہش‘۔

جس کے جواب میں اعظم صدیقی نے خاتون کے 6 سالہ بیٹے، بابراعظم کے  ننھے سے مداح کو بیٹے سے ملوانے کی ہامی بھرتے ہوئے لکھا کہ ایک فرشتہ بابر سے ملنا چاہتا ہے، اس سے بڑی بابر کی خوش قسمتی اور کیا ہو گی، ہو جائے گا مجھے وطن واپس آنے دیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

بابر اعظم کے والد کے اس جواب پر خاتون مداح نے اعظم صدیقی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید