• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست واپس لے لی گئی

اسحاق ڈار—فائل فوٹو
اسحاق ڈار—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست گزار نے مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے دائر درخواست واپس لے لی۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے درخواست کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت درخواست گزار نے اسحاق ڈار کے خلاف درخواست واپس لے لی۔

الیکشن کمیشن کے ممبر کے پی نے کہا کہ کیس پر فیصلہ محفوظ ہو چکا تھا، اسحاق ڈار کی درخواست پر کیس بحال کیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ ہم اب ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے معاون وکیل کو ہدایت کی کہ آپ تحریری بیان دیں۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر درخواست گزار اظہرصدیق کی جانب سے اسحاق ڈار کیس میں درخواست واپس لینے کا تحریری بیان جمع کرا دیا گیا۔

تحریری بیان میں درخواست گزار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے۔

درخواست گزار کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ کیس میں قانون کی تشریح درکار ہے، مجاز فورم سے رجوع کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید