• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فیشن ماڈل البا باجوہ بھی نیٹ فلکس سیریز میں کاسٹ کر لیے گئے

کولاج بشکریہ انسٹاگرام
کولاج بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی فیشن ماڈل البا باجوہ بھی امریکی اسٹریمنگ اور پروڈکشن کمپنی نیٹ فلکس کے ایک شو میں کاسٹ کر لیے گئے ہیں۔

پاکستانی فیشن جریدے ’ہیلو پاکستان‘ کے مطابق البا باجوہ ایک ہٹ نیٹ فلکس شو سے اداکاری کا آغاز کرتے ہوئے ماڈلنگ سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس کے اس شو کی تفصیلات کو فی الحال خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

البا باجوہ نیٹ فلکس جیسی نامور اور بڑی انڈسٹری میں قدم رکھنے والے پہلے پاکستانی ماڈل ہیں۔

دوسری جانب البا باجوہ کی جانب سے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔

البا باجوہ کا کہنا ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں نے مجھے نیٹ فلکس شو میں کام کرنے سے متعلق خبر پر جواب دینےکے لیے میسجز کیے ہیں کیونکہ یہ  بات کرنے کا بہترین وقت ہے لیکن میں نے اس نیٹ فلکس شو پر تبصرہ نہ کرنے کا انتخاب کیا، کیوں کہ میری کامیابی ہی بس میرا جواب ہے۔

واضح رہے کہ البا باجوہ متعدد بین الاقوامی مشہور ترین برانڈز کے لیے بطور ایمبیسڈر کام کر چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید