انڈونیشیا بھی پاکستان میں متاثرینِ سیلاب کی امداد کی عالمی کوششوں میں شامل ہو گیا ہے۔
اس سلسلے کی پہلی 2 پروازیں انڈونیشیا کے صوبے آچے کے دارالحکومت بندا آچے سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر آج صبح کراچی پہنچیں۔
انڈونیشیا کے پاکستان میں سفیر، رکنِ صوبائی اسمبلی سعید غنی، ساجد جوکھیو اور انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امدادی سامان لے کر آنے والے طیارے کا استقبال کیا۔
انڈونیشیئن سفارت کاروں نے باضابطہ طور پر امدادی سامان ڈائریکٹر جنرل موفا اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نمائندے کے حوالے کیا۔
اس موقع پر پاک آرمی 5 کور کے افسر بھی موجود تھے۔