• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ پی سی بی
فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان جونیئر لیگ میں شامل کھلاڑی غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ 

راولپنڈی ریڈرز اور حیدرآباد ہنٹرز کے کپتان ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی اور نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر کولن منرو کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیم راولپنڈی ریڈرز کے کپتان حبیب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ لیگ کے اعلان کا سننا ہی سب سے بڑی خوشی تھی ڈرافت والے دن کو کبھی نہیں بھلا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اس سطح پر پہلی مرتبہ لیگ ہو رہی ہے اس لیے پی جے ایل میں ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔

حبیب اللّٰہ نے کہا کہ کولن منرو ٹیم کے مینٹور ہیں، میں ان سے بہت متاثر ہوں ، کولن منرو کا ایک الگ سا اعتماد ہے ان سے بہت کچھ سیکھوں گا۔

حیدرآباد ہنٹرز کے کپتان مرزا سعد بیگ کا کہنا ہے کہ دو مرتبہ کے ورلڈ چیمپئن کپتان ڈیرن سیمی کے ساتھ کام کرنا اعزاز ہوگا،  ان سے سیکھنے کا فائدہ ہوگا۔ منتظر ہوں کہ لیگ شروع ہو اور ہم عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں اور ڈریسنگ روم شیئر کریں۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد کرکٹ کھیلا کرتے تھے انہیں دیکھتے ہوئے کرکٹ شروع کی، ڈرافٹنگ پوری فیملی نے لائیو دیکھی اور مجھے مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ پہلی مرتبہ ہونے والی پاکستان جونیئر لیگ کے مقابلے 6 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید