• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 اکتوبر سے 15 نومبر تک اہم فیصلے ہوجائیں گے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 15 اکتوبر سے 15 نومبر تک اہم فیصلے ہوجائیں گے، پاکستان انتہائی حساس اور اہم ترین دور سے گزر رہا ہے۔

مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہوگئی ہے، یہ گینگ آف فور ہے، یہ گینگ ڈار کو خوار کرنے کے لیے لایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی بربریت کی مذمت کرتے ہیں، ہم یہ نہیں کہتے کہ بھارت سے تعلقات نہ ہوں لیکن جب تک کشمیر میں قتل و غارت جاری ہے تب تک کچھ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ وقت آنے پر بھارت سے تجارت چاہتے ہیں، ہمیں ہمیشہ عالمی طاقتوں نے استعمال کیا، اب ویڈیو، آڈیو کا کھیل ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید