• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو عبرت کا نشان نہیں بنایا گیا تو تباہی کا ذمہ دار ہمیں سمجھا جائے گا، مریم نواز


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سنگین جرم ثابت ہونے کے بعد بھی غدار عمران کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جاتا تو پھر ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہم سب کو سمجھا جائے گا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ تکلیف دہ بات یہ نہیں کہ ایک غیر ملکی تربیت یافتہ، فارن فنڈڈ فتنے نے پاکستان کی تقدیر سے کھیلا، اس نے تو یہی کرنا تھا کیونکہ ملک میں انتشار پھیلانے کے عوض اس نے لاکھوں ڈالر پکڑے ہوئے تھے۔

 رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ تشویشناک پہلو یہ  ہے کہ عمران غدار وہ سب کرتا رہا اور سب چپ کر کے دیکھتے رہے۔

مریم نواز نے کہا کہ 22 کروڑ کا ملک 4 سال نااہل، ناہنجار اور غدار کے ہاتھوں میں گروی رہا، اس نے داخلی اور خارجی سطح پر ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، کونسا جرم ہے جو اس پر ثابت نہیں ہوا؟

رہنما مسلم لیگ(ن) نے مزید کہا کہ وہ خود کہہ رہا ہے کہ میں نے عوام کے ساتھ کھیلنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید