کراچی کے علاقے صدر میں واقع ڈینٹل کلینک میں چینی باشندوں پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ او پریڈی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں 1 چینی باشندہ ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جائے وقوع سے 9 ایم ایم پستول کے 4 خول اور 3 سکے ملے ہیں، پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔
واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں کالے کپڑے اور لال ٹوپی پہنے شخص کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ کا ملازم رونالڈ ہلاک ہوا، فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی دہری شہریت ہے۔