• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی فیصلے پر نواز شریف کی مریم نواز کو مبارکباد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں بری ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

نواز شریف نے لندن میں ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے خلاف مقدمات جھوٹے تھے، میرے اور مریم نواز کے خلاف مقدمات سیاسی تھے۔

انہوں نے کہا کہ مقدمات کا مقصد سیاست سے باہر نکالنا تھا، خدا نے جھوٹوں کو آج بے نقاب کیا۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے عجلت میں سزا سنائی گئی، یہ چاہتے تھے کہ میں سزاسن کر پاکستان نہ آؤں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیمار بیوی کو چھوڑ کر بیٹی کے ہمراہ گرفتاری دینے پاکستان پہنچا تھا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نوازاور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی 7 سال قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

قومی خبریں سے مزید