• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق بھارتی ٹیم کو ابھی سے ہی وارننگ دے دی۔

انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی بہت دباؤ والا ہوتا ہے۔ گزشتہ سال ورلڈ کپ میں بہت پریشر محسوس کررہا تھا تاہم ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے دو میچز میں مجھے اتنا دباؤ محسوس نہیں ہوا۔

حارث رؤف نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میں جانتا تھا کہ مجھے صرف اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہے اور اگر میں نے ایسا کیا تو بھارتی ٹیم مجھے آسانی سے نہیں کھیل پائے گی۔

پاکستانی فاسٹ بولر نے اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ بھارت کے خلاف میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہے، یہ میرا ہوم گراؤنڈ ہے کیونکہ میں لیگ میں میلبرن اسٹارز سے کھیلتا ہوں۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ابھی سے ہی بھارت کے خلاف پلاننگ شروع کردی ہے۔

پاکستان اور بھارت کا 23 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آمنا سامنا ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید