• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات 16 اکتوبر، ضمنی انتخابات اسکے بعد کروائے جائیں، حافظ نعیم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23اکتوبر کے بجائے 16اکتوبر کو اور ضمنی انتخابات اس کے بعدکروائے جائیں،آئین کے آرٹیکل 245کے تحت پولنگ اسٹیشنز پرفوج اور رینجرز کے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ شہری آزادانہ طریقے سے الیکشن میں حصہ لے سکیں، جماعت اسلامی 2اکتوبر کو نیو ایم اے جناح روڈ پر عظیم الشان اور تاریخی ”ورکرز کنونشن“کرے گی،امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خصوصی شرکت کریں گے،کے الیکٹرک کے بلوں میں کے ایم سی میونسپل ٹیکس اور جعلی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز سمیت دیگر ناجائز ٹیکسوں کی وصولی کے خلاف6روزہ عوامی ریفرنڈم کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے، ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، اب تک کی گنتی کے مطابق 2ملین سے زائد شہریوں نے ووٹ کاسٹ کیا اور 99فیصد شہریو ں نے تمام ناجائز ٹیکسوں کو مسترد کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے لائسنس کو منسوخ اور فرانزک آڈٹ کرانے، کلاء بیک کے 50ارب روپے عوام کو واپس دلوانے اور کے الیکٹرک کے سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا،گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعدعوامی رائے کو عدالت عالیہ میں بھی پیش آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ن، کہا کہ کراچی میں جب تک مقامی لوگوں کو پولیس میں بھرتی نہیں کیا جائے گا مسائل حل نہیں ہوں گے،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ایک اور ظلم ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، انہوں نے مزیدکہاکہ آج کل ملک میں سیاسی افراتفری ہے،مختلف آڈیوزاور ویڈیوز لیک ہورہی ہیں،پاکستان کا ایک بہت بڑا حصہ اس وقت سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے،سیلاب متاثرین کے لیے سب سے موثر کام الخدمت اور جماعت اسلامی نے کیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید