پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد خبردار کردیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کو حراست میں لینے کی غلطی نا کرنا، پچھتاؤگے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 20 اگست کو درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506 لگی ہوئی ہے، مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 188/189 لگی ہوئی ہے۔
عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے کا نمبر 407 ہے، مقدمے میں دفعہ 506 دھمکی آمیز بیان دینے پر درج کی گئی۔