• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کا بلاول بھٹو سے جلنا بنتا ہے، عبدالقادر پٹیل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے جلنا بنتا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بلاول بھٹو کے خلاف بیان بازی کر کے شیخ رشید میڈیا میں زندہ رہنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے انتہائی مختصر مدت میں دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال کیا ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا عالمی وقار دیکھ کر شیخ رشید کا جلنا بنتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید