• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کے نئے قونصل جنرل کراچی کے مداح نکلے، ذمہ داریاں سنبھال لیں


کراچی کے لیے تعینات جرمنی کے نئے قونصل جنرل نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ نئے سفارت کار ڈاکٹر روڈیگر لوٹز شہر قائد کے مداح نکلے۔

قونصل جنرل کراچی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کراچی آکر بہت خوشی ہوئی ہے۔

نئے جرمن قونصل جنرل کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہی نہیں بلکہ ثقافتی زندگی سے بھرپور شہر بھی ہے۔

جرمن قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان گہرے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے ممالک کے درمیان تعلقات قابل اعتماد ہی کی علامت ہیں۔

قومی خبریں سے مزید