پاک انگلینڈ سیریز کے خاتمے پر پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اردو میں پیغام جاری کیا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ انگلینڈ نے دل بھی جیت لیے اور کرکٹ بھی۔
انہوں نے کہا کہ سترہ سال بعد دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ ہوئی، پی سی بی اور پاکستانی قوم کا بہت شکریہ۔
کرسچن ٹرنر کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے ایسی ہی مہمان نوازی ٹیسٹ سیریز میں بھی ہوگی۔