• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارے میں بیٹھا مسافر نامعلوم سمت سے آئی گولی لگنے سے زخمی

کراچی (نیوز ڈیسک) میانمار میں مقامی پرواز کے دوران ایک گولی طیارے کو چیرتی ہوئی اندر بیٹھے ایک مسافر کو جا لگی جس سے 27 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اندرون ملک پرواز کے دوران طیارہ تین ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گولی طیارے کے اس سمت سے داخل ہوئی جہاں مسافر بیٹھا ہوا تھا۔ گولی 27 سالہ نوجوان کے کان اور گردن کے درمیان لگی تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گولی کہاں سے چلائی گئی تھی۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور نہایت حیران کر دینے والا واقعہ ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

دنیا بھر سے سے مزید