کراچی (افضل ندیم ڈوگر) امریکن ایئرلائنز کی بالٹی مور سے میامی کی پرواز 1779میں ایک خاتون مسافر کو طیارے میں نازیبا اور خلل انگیز حرکات پر پولیس اور ایف بی آئی نے حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق واقعہ 11ستمبر کو دورانِ پرواز 9 لین میں بیٹھی ایک خاتون مسافر اچانک برہنہ ہوگئی اور نازیبا و غیراخلاقی حرکات شروع کر دیں۔