کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ایران کے مشہد ایئرپورٹ سے کرمانشاہ کی پرواز کی روانگی کے وقت ٹیک آف کے دوران ٹائر پھٹ گیا جس پر سیپہران ایئرلائنز کے بوئنگ 737طیارے کو واپس مشہد ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔ اس دوران طیارے میں شدید جھٹکے محسوس کئے گئے اور مسافروں کا سامان اوپر کے خانوں سے نیچے گرنے لگا۔ پائلٹ نے فوری طور پر ایمرجنسی کا اعلان کیا اور طیارے کو کامیابی کے ساتھ واپس مشہد کے ہاشمی نژاد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔