کراچی (نیوز ڈیسک) ہیگستھ دور میں پینٹاگون شدید اندرونی انتشاراور کشیدگی کا شکار، برطرفیوں اور پابندیوں سے محکمہ دفاع میں بے چینی، اعلیٰ قیادت میں بداعتمادی اور اختلافات بڑھنے لگے۔ہیگستھ پر فوجی قیادت کی توجہ اصل جنگی مسائل سے ہٹانے کا الزام، ایران جنگ سے امریکی فوجیوں کا مورال بھی متاثرہوگیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے دور میں پینٹاگون اندرونی انتشار، بداعتمادی اور قیادت کے درمیان کشیدگی کا شکار ہوگیا ہے۔