سرگودھا(نامہ نگار ) فاضل عدالت عالیہ لاہور نے پنجاب کے تمام ایڈیشنل سیشن جج صاحبان کو گاڑیاں دے دی ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودہا محمد عبدالناصر نے ضلع بھر کے ایڈیشنل سیشن جج صاحبان کو گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں۔ اس ضمن میں سیشن جج کے دفتر میں ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ایڈیشنل سیشن جج صاحبان کو گاڑیاں اور چابیاں حوالے کی گئیں۔ اس موقع پر سیشن جج نے فاضل عدالت عالیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری گاڑیوں کی فراہمی سے جج صاحبان کو فرائض منصبی ادا کرنے میں سہولت ہوگی جس کا اثر ان کی کارکردگی پر بھی ہو گا۔ تمام ا یڈیشنل سیشن جج صاحبان نے فاضل عدالت لاہور کا شکریہ ادا کیا او رکہاکہ جوڈیشل سروس سٹرکچر بہت بہتر ہو گیاہے جس سے ججز کے ا عتماد او رکارکردگی میں اضافہ ہواہے۔