• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسے والا قتل کیس کا اہم ملزم پولیس حراست سے فرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گرفتار اہم ملزم گزشتہ روز پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔

گرفتار ملزم دیپک تینو کا تعلق گلوکار کے قتل میں ملوث مبینہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے قریبی ساتھیوں میں سے ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تینو دیپک پنجاب کی منسا پولیس کے کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) یونٹ کی حراست سے فرار ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے فرار ہونے پر ڈیوٹی پر تعنات انچارج پرتپال سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اسے معطل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو دوبارہ گرفتار کرنے کے لیے نئی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس ملزم کو چار جولائی کو راہداری ریمانڈ پر تہاڑ جیل سے دہلی لائی تھی۔

یاد رہے کہ رواں برس مئی میں معروف گلوکار اور سیاستدان سدھو موسے والا کو اپنے گھر کے قریب قتل کردیا گیا تھا۔

قتل کے الزام میں اب تک 30 افراد کو شناخت کیا گیا ہے جن کا تعلق بشنوئی گروپ سے ہے جبکہ اب تک 24 افراد کو قتل کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید